اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کے تین معطل ارکان کی رکنیت بحال کر دی۔
بحال ہونے والے ارکان میں میاں اعجاز شفیع امتیاز، محمود شیخ اور خالد زبیر نثار شامل ہیں، جنہیں ایوان میں جھگڑے پر پندرہ سیشنز کے لیے معطل کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اس وقت اسپیکر ملک محمد احمد خان بیرونِ ملک دورے پر تھے، اور معطلی کا فیصلہ ڈپٹی اسپیکر نے کیا تھا۔
تحریک انصاف کے ارکان نے معطلی کے خلاف ہائی کورٹ سے بھی رجوع کیا تھا۔
میاں اعجاز شفیع امتیاز کا کہنا ہے کہ وہ رول نمبر 210 کے تحت معطلی کے معاملے پر اسپیکر کے خلاف عدالت میں کیس جاری رکھیں گے۔





