خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد نے گرلز اسکول کو بم سے تباہ کر دیا۔
واقعہ سیال گل کورونہ کے علاقے گرہ بڈھا میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے نو تعمیر شدہ گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول میں ٹائم ڈیوائس بم نصب کیا۔
دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو سیل کر کے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔






