شہباز شریف سے پولش نائب وزیراعظم کی ملاقات، رابطے بڑھانے پر اتفاق

0
103

وزیراعظم شہباز شریف سے پولینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ رادوساؤ سیکورسکی نے ملاقات کی، دونوں ممالک نے علاقائی و بین الاقوامی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہیں، پولینڈ کی کمپنیوں کو توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی۔

ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ اور یوکرین کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف نے پرامن مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے حل پر زور دیا۔

پولینڈ کے نائب وزیراعظم نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید گہرے کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے، اور بتایا کہ پولینڈ کی پاکستان کے پیٹروکیمیکل سیکٹر میں سرمایہ کاری 50 کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا