حافظ آباد کی 21 سال قبل لاپتہ ہونے والی ننھی عشرت بالآخر اپنے گھر والوں سے مل گئی۔
سیف سٹی اتھارٹی کی “میرا پیارا” ٹیم نے عشرت کا انٹرویو ایدھی ہوم لاہور میں ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ ویڈیو دیکھ کر محلہ دار نے پہچان لیا اور اطلاع اس کے بھائی کو دی، جس نے اپنی بہن کی شناخت کر لی۔
تمام تصدیقی مراحل کے بعد عشرت کو اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا گیا، جس سے گھر میں خوشیوں کی فضا قائم ہو گئی۔
ترجمان سیف سٹی کے مطابق ’’میرا پیارا‘‘ ٹیم اب تک 40 ہزار سے زائد گمشدہ افراد کو ان کے اہلِ خانہ سے ملا چکی ہے۔ شہری اگر کسی گمشدہ شخص سے متعلق معلومات رکھتے ہوں تو 15 پر کال کر کے 3 دبائیں تاکہ ٹیم فوری رابطہ کر سکے۔






