روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ کوئی بھی خوددار ملک دباؤ میں آ کر فیصلے نہیں کرتا، امریکی پابندیوں کا روسی معیشت پر معمولی اثر پڑے گا۔
ماسکو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ امریکی پابندیاں دراصل دباؤ ڈالنے کی کوشش ہیں جو عالمی تیل کی قیمتوں کو بھی متاثر کریں گی۔
انہوں نے خبردار کیا کہ یوکرین کو بڑے حملوں کی اجازت دینا جنگ کی نوعیت بدل دے گا اور یہ مغربی ممالک کی براہِ راست مداخلت ہوگی۔
پیوٹن نے کہا کہ روس کو لاحق خطرات کی بنیاد پر جوابی کارروائی سنجیدہ اور بھرپور ہوگی۔






