راولپنڈی: جنوبی افریقا کی ٹی 20 کرکٹ ٹیم تین میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی 20 سیریز 28 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگی، جبکہ بقیہ دو میچز 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
ٹی 20 سیریز کے بعد 4 نومبر سے تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز ہوگا، جس کے تمام میچز فیصل آباد میں ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر رہی۔






