وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور جلد نتیجہ سامنے آئے گا، تاہم اگر یہ ناکام ہوئے تو کھلی جنگ شروع ہوگی۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ گزشتہ چند روز میں سرحدی علاقوں میں کوئی ہلچل نہیں ہوئی، پاکستان نے افغان مہمانوں کی 40 سالہ مہمان نوازی کی، اب کسی کو ملک میں داخل ہونے کے لیے ویزہ لینا ہوگا۔
انہوں نے افواج پاکستان کی قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ قبائلی علاقوں کے بہادر شہری سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں، بھارت افغانستان کے ذریعے پراکسی جنگ لڑ رہا ہے، اور ہمارے جوان ملکی سلامتی کے لیے ہر لمحہ اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں۔






