استنبول:مستقل جنگ بندی کے لیے ترکیہ میں جاری مذاکرات کے دوسرے دور میں پاکستان نے کالعدم ٹی ٹی پی کو نئی جگہ منتقل کرنے کی افغان طالبان کی پیشکش مسترد کر دی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق مذاکرات کا دوسرا دور 9 گھنٹے سے زائد جاری رہا جس کی میزبانی ترکیہ نے کی۔ مذاکرات میں پاکستان کا واحد ایجنڈا افغان سرزمین سے دہشتگردی کا خاتمہ تھا۔
پاکستان نے طالبان کو دہشتگردی کی روک تھام کے لیے جامع پلان دیا اور کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی پر زور دیا۔ افغان طالبان پاکستان کی تجاویز پر غور کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات 3 روز تک جاری رہیں گے جن میں دہشتگردی کیخلاف ٹھوس میکانزم پر مزید بات چیت ہوگی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 19 اکتوبر کو دوحہ مذاکرات میں وزیردفاع خواجہ آصف اور افغان ہم منصب ملا یعقوب کی ملاقات میں فوری جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا۔






