کوالالمپور: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان امن معاہدے پر ملائیشیا میں دستخط کر دیے گئے۔
تقریب سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ دنیا میں امن کے خواہاں ہیں اور اب تک 8 جنگیں تجارت کے ذریعے رکوا چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملائیشیا معاہدے کی نگرانی کرے گا جس سے لاکھوں جانیں بچیں گی۔
ٹرمپ نے پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو “عظیم شخصیات” قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک افغان جنگ بندی میں سعودی عرب نے اہم کردار ادا کیا۔ دنیا بھر میں امن چاہتا ہوں۔
ملائیشیا کے صدر انور ابراہیم نے کہا کہ وہ امن کے لیے ٹرمپ کی کوششوں کے مشکور ہیں اور غزہ امن معاہدے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی تنازع ایک صدی پرانا ہے۔ حالیہ جھڑپوں کے بعد دونوں ممالک نے فوجی کشیدگی اور تجارتی پابندیاں عائد کی تھیں، تاہم اب فوری اور غیر مشروط جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔






