ترکیہ میں طلاق کا انوکھا معاہدہ

0
229

استنبول میں ایک ترک شہری بوغرا بی نے طلاق کے منفرد معاہدے میں اپنی اہلیہ ایزگی بی کو ہر تین ماہ بعد دو بلیوں کی دیکھ بھال کے لیے 10 ہزار لیرا ادا کرنے پر رضامندی دی ہے۔ دونوں فریقین نے طلاق کے دوران کسی مالی معاوضے یا گزر بسر الاؤنس کا مطالبہ نہیں کیا، تاہم طلاق نامے میں یہ شق شامل کی گئی کہ بوغرا بی کی ملکیت میں موجود بلیاں ایزگی بی کے پاس رہیں گی اور ان کی دیکھ بھال کے اخراجات وہ ادا کریں گے۔

ترکی میں اس منفرد معاہدے کو ’الاؤنس کی نئی قسم‘ قرار دیا جا رہا ہے، جو طلاق کے بعد پالتو جانوروں کی مالی کفالت کے معاملات کے لیے ایک نئی قانونی مثال بن سکتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا