آزاد کشمیر میں حکومت بنانا اکثریت رکھنے والوں کا حق ہے:نیئر بخاری

0
333

اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ آزاد کشمیر کا وزیراعظم کون ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ جس جماعت کے پاس مطلوبہ اکثریت ہوگی، حکومت بنانا اسی کا حق ہے۔

نیئر بخاری نے کہا کہ فی الحال کسی جماعت کے پاس واضح اکثریت موجود نہیں، اگر چوہدری انوار الحق اکثریت برقرار نہیں رکھ سکے تو اس میں پیپلزپارٹی کا کوئی کردار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سسٹم کو چلانے اور پارلیمانی نظام کو مضبوط بنانے کی حامی ہے۔

سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ہماری جماعت ہمیشہ آئینی اور جمہوری عمل پر یقین رکھتی ہے، 2022 میں بھی ہم نے حکومت آئینی طریقے سے ختم کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص اپنی جماعت سے الگ ہونا چاہتا ہے تو اسے زبردستی نہیں روکا جا سکتا، سیاست میں اختلافِ رائے ہی سے معاملات آگے بڑھتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا