شرح سود میں کوئی اضافہ نہیں، موجودہ سطح برقرار رہے گی:سٹیٹ بینک

0
290

کراچی: گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں شرح سود 11 فیصد کی سطح پر برقرار رہے گی۔

گورنر کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود کو موجودہ سطح پر رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ مالیاتی اداروں کی سروے رپورٹ کے مطابق 85 فیصد شرکاء نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کی سفارش کی، جبکہ 68 فیصد نے رائے دی کہ دسمبر 2025 تک شرح سود میں اضافہ نہ کیا جائے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 46 فیصد شرکا توقع رکھتے ہیں کہ جون 2026 تک پالیسی ریٹ 10 فیصد تک کم ہو جائے گا، اور 27 فیصد افراد کے مطابق پالیسی ریٹ جون 2026 تک سنگل ڈیجٹ میں آنے کی امید ہے۔

سروے کے مطابق مالیاتی سال 2026 میں اوسط مہنگائی کی شرح 6 سے 7 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ دسمبر 2025 تک روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 282 سے 285 روپے کے درمیان رہ سکتا ہے۔ گورنر سٹیٹ بینک رواں مالیاتی سال کی چوتھی مانیٹری پالیسی کا اعلان 15 دسمبر کو کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا