وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق مستعفی ہونے سے انکار

0
127

وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے ایک مرتبہ پھر مستعفی ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے تحریک عدم اعتماد کے سامنے آنے کے باوجود عہدے پر رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیپلز پارٹی نے تاحال قانون ساز اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع نہیں کرائی اور وزارت عظمی کے لیے اپنا امیدوار بھی نامزد نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق اسمبلی اجلاس اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کسی بھی وقت بلائے جانے کا امکان ہے، جب کہ انتظامی عملہ اسمبلی سیکرٹریٹ میں موجود ہے۔

دوسری جانب جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے واحد رکن اسمبلی حسن ابراہیم نے مسلم لیگ ن کے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 52 رکن ایوان میں وزیر اعظم ہٹانے یا بنانے کے لیے کم از کم 27 ووٹ درکار ہیں، جس سے سیاسی کشمکش شدت اختیار کر گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا