عازمین حج کے لیے کم خرچ میں اعلیٰ سہولیات فراہم کی جائیں گی:سردار محمد یوسف

0
307

اسلام آباد: سینٹ کی مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے بتایا کہ گزشتہ سال حج کے دوران کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی اور وزیراعظم نے بھی وزارت کی کارکردگی کو سراہا۔

چیئرمین سینیٹر عطا الرحمان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں حج 2026 کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ عازمین حج کو کم خرچ میں بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزارت کے حکام نے اجلاس کو بتایا کہ انتظامات جاری ہیں اور مکمل ہونے پر کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں کیٹرنگ اور دیگر خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے انتخاب کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ قائمہ کمیٹی نے مسلم خاندانی قوانین ترمیمی بل 2024 پر بھی غور کیا اور اسلامی نظریاتی کونسل سے آئندہ اجلاس میں تفصیلات طلب کر لیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا