آئی بی ایم میں طلبہ احتجاج کے بعد طالبہ کا داخلہ بحال، یونیورسٹی تاحال بند

0
563

کراچی: انسٹیٹیوٹ آف بزنس منیجمنٹ (آئی بی ایم) میں ایک طالبہ کا داخلہ منسوخ کرنے پر طلبہ کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد یونیورسٹی نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا اور طالبہ کو فوری کلاسز میں شرکت کی اجازت دے دی۔

احتجاج کے باعث آئی بی ایم آج دوسرے روز بھی بند رہی، تاہم یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق بدھ سے فزیکل کلاسز دوبارہ شروع ہوں گی۔ احتجاج میں شریک طلبہ کی تعداد کے نعرے لگائے “We want justice” اور “She deserves justice not punishment” تقریباً ایک ہزار سے زائد تھی۔جنہوں نے

یونیورسٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ طالبہ کو ابتدائی طور پر انتظامیہ کے ساتھ نامناسب رویے کے الزام کے تحت بے دخل کیا گیا تھا، بعد میں اسے ایک سیمسٹر کے لیے معطل کیا گیا اور پھر فوری طور پر کلاسز لینے کی اجازت دے دی گئی۔

بتایا گیا کہ یہ تنازعہ طالبہ کی جانب سے یونیورسٹی کے ٹرانسپورٹ دفتر میں نامناسب رویہ کے خلاف شکایت کرنے کے بعد پیدا ہوا۔ یونیورسٹی نے معاملے میں ملوث تھرڈ پارٹی ملازم کو فارغ کر دیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یونیورسٹی میں اینٹی ہراسمنٹ پالیسی موجود ہے اور اس پر عمل درآمد کیا جاتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا