کراچی میں ’ای چالان‘ شروع، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے کے چالان

0
762

کراچی: شہر قائد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای چالان سسٹم کے نفاذ کے ابتدائی 6 گھنٹوں میں شہریوں پر سوا کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔

ٹریفک پولیس کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی چند گھنٹوں میں مجموعی طور پر 2,662 چالان جاری ہوئے، جن میں سب سے زیادہ 1,535 چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر، 507 ہیلمٹ نہ پہننے پر، 419 اوور سپیڈنگ، اور 166 ریڈ لائٹ کراس کرنے پر کیے گئے۔

مزید چالان میں سٹاپ لائن خلاف ورزی کے 4، کالے شیشے کے 7، غلط پارکنگ کے 5، نو پارکنگ زون میں گاڑی کھڑی کرنے کے 5، موبائل فون استعمال کرنے پر 32، غلط سمت پر 3 اور لین لائن خلاف ورزی پر 3 شامل ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ای چالان سسٹم کو مزید علاقوں تک پھیلایا جا رہا ہے تاکہ بغیر رشوت اور انسانی مداخلت قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سیٹ بیلٹ باندھیں، ہیلمٹ پہنیں، موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں اور سگنلز کی پابندی کریں تاکہ جرمانوں اور حادثات سے بچا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا