ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر ملکی ترقی کے لیے انقلابی اقدامات جاری ہیں:شہباز شریف

0
685

ریاض: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھ رہے ہیں اور ملکی ترقی کے لیے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں۔

فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کی 9 ویں کانفرنس کے تحت اعلیٰ سطح گول میز مباحثے میں وزیراعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد کے ترقیاتی وژن کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے اور اس کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں اور مختلف شعبوں میں اصلاحات جاری ہیں۔ ایف بی آر میں اصلاحات کر کے اسے مکمل ڈیجیٹائزڈ کر دیا گیا ہے جس سے کرپشن میں خاطرخواہ کمی آئی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ 10 ملکوں میں شامل ہے اور قدرتی آفات جیسے سیلاب اور بادل پھٹنے کے نتیجے میں اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ متاثرین کی بحالی کے لیے مزید فنڈز کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانیت کو صحیح سمت میں لے جانے کے لیے شعبوں میں برابری اور تعاون ضروری ہے۔ پاکستان اے آئی اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، زرعی شعبے میں جدت کے لیے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرایا جا رہا ہے اور تربیت کے لیے پاکستان کے نوجوان چین بھی جا رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا