شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کر کے اسلام آباد پہنچ گئے

0
365

وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنا دورہ سعودی عرب مکمل کر کے اسلام آباد پہنچ گئے۔ ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کو کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔

دورے کے دوران وزیراعظم کی سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے ساتھ ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون کے فریم ورک کا آغاز کیا گیا۔ اس فریم ورک کے تحت توانائی، صنعت، کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت، زراعت اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے، نجی شعبے کے کردار کو مضبوط کرنے اور تجارتی تبادلوں کو فروغ دینے کے اقدامات شامل ہیں۔

وزیراعظم نے ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کی 9 ویں کانفرنس میں شرکت کی اور “کیا انسانیت صحیح سمت کی طرف گامزن ہے؟” کے موضوع پر پاکستان کا موقف پیش کیا۔ شہباز شریف نے انسانی ترقی، فلاح و بہبود، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، سیلاب کی تباہ کاریوں اور گلوبل نارتھ کے گلوبل ساؤتھ کے ساتھ اشتراک پر زور دیا۔

انہوں نے پاکستانی نوجوان افرادی قوت کی ترقی، مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پیشرفت کے اقدامات کا ذکر کیا۔ دوران دورہ وزیراعظم نے عالمی اقتصادی فورم کے صدر و چیف ایگزیکٹو بورگا بغینڈے سے بھی ملاقات کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا