ہزاروں پاکستانیوں کو روزگار کیلئے سعودی عرب بھیجیں گے، وزیر اعظم

0
413

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو ہزاروں لیبر اور ہنر مند افرادی قوت کی ضرورت ہے اور وہ بھرپور کوشش کریں گے کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی نوجوانوں کو وہاں روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ اسلام آباد میں یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ سعودی حکام نے جدید اے آئی اور ٹیکنالوجی سسٹمز پاکستانی طلبا کے لیے مفت رکھنے کی پیشکش کی ہے، جس پر جلد خوشخبری متوقع ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب میں 2030 کی بڑی نمائش اور 2034 کے فیفا ورلڈکپ کی تیاریوں کے لیے تربیت یافتہ افرادی قوت درکار ہوگی، جس سے پاکستانی نوجوان فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لیپ ٹاپ اسکیم میں تاخیر بیگ کے لوگو کی وجہ سے ہوئی جو ہٹا دیا گیا ہے، اور اب ایک لاکھ لیپ ٹاپ مکمل میرٹ پر تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور اے آئی کے نئے دور میں حکومت طلبا کے لیے زیادہ سہولیات لائے گی، اور وہ اپنی زندگی کا ہر لمحہ نوجوانوں کے لیے وسائل مہیا کرنے پر وقف کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا