دہشت گردی کے خلاف پاکستان اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا:خواجہ آصف

0
311

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے دراندازی مکمل طور پر بند ہونی چاہیے اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ جہاں ضرورت ہوئی ہم طاقت کا بھرپور استعمال کریں گے۔ ان کے بقول افغانستان میں دہشت گردی کے مراکز بنے ہوئے ہیں اور کابل کی حکومت (طالبان رجیم) کو دہشت گردوں کی پشت پناہی فوری طور پر بند کرنی ہوگی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ثالث ہمارے مفادات کی مکمل حفاظت کریں گے، مگر دہشت گردی روکنے کے بغیر دونوں ہمسایوں کے درمیان تعلقات میں بہتری کے امکانات محدود ہیں۔ پاکستان میں امن کی ضمانت کابل کو دینی ہوگی۔ چاہے کالعدم ٹی ٹی پی ہو یا بی ایل اے، پاکستان میں دہشت گردی برداشت نہیں کی جائے گی۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت آہستہ آہستہ تنہائی کا شکار ہو رہی ہے اور سابق فاٹا کے لوگ سمجھتے ہیں کہ وفاقی حکومت مخلص ہے۔ جہاں ضرورت محسوس کی گئی ہم طاقت بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے سیاسی حوالوں پر کہا کہ بعض لوگ اپنے سیاسی مفادات کی بات کرتے ہیں، مگر ملک کا انتظام نیازی قانون کے تحت نہیں چل سکتا اور ہمیں اس مٹی کے مفاد کا تحفظ کرنا ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا