شہباز شریف کا چترال دورہ: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مبارکباد، مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے

0
337

چترال: وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا جائے گا۔ دانش سکول کے سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے چترال کو خیبرپختونخوا کا خوبصورت علاقہ قرار دیا اور کہا کہ یہاں کے غیور عوام نے ملک کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ چترال کے لوگ مہذب اور پرامن ہیں اور خیبرپختونخوا و چترال کی حب الوطنی قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کی بہترین سہولیات عوام کا بنیادی حق ہیں اور چترال کے لوگوں کے لیے دانش سکول ایک تعلیمی تحفہ ہے، جو ان کا حق ہے نہ کہ احسان۔

شہباز شریف نے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور انہیں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے نئی قیادت ان کی پیشکش کو قبول کرے گی اور مل کر پاکستان کو عظیم بنایا جائے گا جبکہ دہشت گردی اور بدامنی کے خلاف متحدہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے شمار وسائل سے نوازا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر افواجِ پاکستان کی بہادری کو سراہتے ہوئے بھارتی افواج کے بارے میں کہا کہ بھارت کو چار دن کی جنگ میں شکست ہوئی، اور فیلڈ مارشل و افواجِ پاکستان کو سلام پیش کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا