ٹرین میں چاقو سے حملہ، 10 زخمی، 2 افراد گرفتار

0
273

برطانیہ کے کیمرج شائر میں ڈانکاسٹر سے لندن جانے والی ٹرین میں تیز دھار آلے سے حملہ ہوا جس میں 10 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے۔ ہنٹنگڈن اسٹیشن پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ایک شخص خون آلود بازو کے ساتھ بوگی میں مدد کیلئے چیخ رہا تھا۔ پولیس نے واقعے کو بڑا حادثہ قرار دیا ہے جبکہ انسدادِ دہشت گردی حکام بھی تحقیقات میں شامل ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور حملے کی وجوہات کی تفتیش جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا