حکومت کی 27ویں آئینی ترمیم کی تیاریاں مکمل، اہم سیاسی مشاورت کا آغاز

0
419

اسلام آباد: حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم رواں ماہ پارلیمنٹ سے منظور کرانے کا حتمی پلان تیار کر لیا ہے، جس میں وفاقی اختیارات میں اضافہ، این ایف سی ایوارڈ میں ترمیم، آئینی عدالتوں کے قیام اور ججز کے تبادلوں سمیت اہم اصلاحات شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق آرٹیکل 243 میں افواجِ پاکستان سے متعلق نئی ترامیم اور چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے دوران پیدا ہونے والے ڈیڈ لاک کو ختم کرنے کے لیے آرٹیکل 213 میں تبدیلی کی تجویز دی گئی ہے۔

مجوزہ ترمیم میں آرٹیکل 160(3) کے تحت صوبوں کے حصے کو گزشتہ ایوارڈ سے کم نہ ہونے کی شرط کو لچکدار بنانے کی سفارش بھی شامل ہے، تاکہ نئے این ایف سی ایوارڈ کے مالیاتی نتائج بہتر ہو سکیں۔

ذرائع کے مطابق آرٹیکل 191 میں مستقل آئینی عدالتوں کے قیام اور آرٹیکل 200 میں ججز کے تبادلوں سے متعلق تبدیلی بھی تجویز کی گئی ہے۔

دوسری جانب حکومت نے سیاسی اتفاقِ رائے کے لیے ایم کیو ایم، ق لیگ، آئی پی پی، اے این پی اور جے یو آئی سے رابطے تیز کر دیے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کے مطابق ن لیگ کا وفد صدر آصف علی زرداری اور ان سے ملاقات کرکے پیپلز پارٹی کی حمایت مانگ چکا ہے۔

پیپلز پارٹی نے اس معاملے پر غور کے لیے 6 نومبر کو بلاول ہاؤس کراچی میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا