قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ چار دہشت گرد ہلاک

0
292

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کی گئی، جس میں فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں “فتنہ الہندوستان” نامی گروہ سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گرد مارے گئے، جن سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ہلاک دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

فوجی ترجمان کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے جبکہ ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی مہم پوری طاقت سے جاری رہے گی۔

صدر اور وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کا خاتمہ قومی سلامتی کے لیے اہم کامیابی ہے۔ انہوں نے فورسز کے عزم و استقلال کی تعریف کی اور کہا کہ قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے متحد ہے۔

صدر نے “عزمِ استحکام” کے تسلسل کو قومی سلامتی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی قلات میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بھی کارروائی کو سراہا اور کہا کہ بروقت آپریشن نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنا دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ واضح پیغام ہے کہ پاکستان میں ایسے عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا