لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 11 آئندہ سال اپریل اور مئی میں کروانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ لاہور میں ہونے والے اجلاس میں پی ایس ایل انتظامیہ اور تمام فرنچائزز کے نمائندوں نے پلیئرز مینجمنٹ، ممکنہ شیڈول، میچ وینیوز اور لیگ کے انعقاد کی ونڈو پر مشاورت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت سے متعلق ابتدائی پلان بھی ٹیم مالکان کے ساتھ شیئر کیا گیا، جبکہ انہیں ٹائٹل اسپانسر شپ معاہدے پر بریفنگ بھی دی گئی۔
مزید بتایا گیا کہ فالو اپ میٹنگز میں دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی، اور فرنچائزز کو آئندہ ہفتے ویلیوایشن کے حوالے سے آگاہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی گئی۔





