جرمنی میں مسلم تنظیم پر پابندی عائد، اثاثے منجمد

0
269

جرمنی نے مسلم تنظیم “مسلم انٹرایکٹیو” کو ملک کے آئینی اصولوں کے خلاف سرگرمیوں اور خلافت کے قیام کی کوششوں کے الزام پر کالعدم قرار دے دیا۔

وفاقی شہر ہیمبرگ میں پولیس نے تنظیم کے مرکز سمیت سات مقامات پر چھاپے مار کر دفاتر بند کر دیے۔ جرمن وزیر داخلہ نے کہا کہ نفرت کے ذریعے آزاد معاشرے کو کمزور کرنے اور ملک کو اندر سے نقصان پہنچانے والی تنظیم کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزارت داخلہ کے مطابق مسلم انٹرایکٹیو پر خواتین کے حقوق سے انکار، اسرائیل کے خلاف نفرت انگیز بیانات اور جرمن سماجی نظام کے خلاف پروپیگنڈا کے الزامات تھے، جس کی بنیاد پر تنظیم کے تمام اثاثے ضبط کر لیے گئے۔

ہیمبرگ کے وزیر داخلہ اینڈی گروٹے نے کہا کہ یہ اقدام ایک خطرناک اور سرگرم اسلام پسند گروہ کے خاتمے کے لیے ضروری تھا۔ پولیس نے برلن اور مغربی ریاست ہیسے میں دیگر تنظیموں جنریشن اسلام اور ریالٹیٹ اسلام کے دفاتر پر بھی چھاپے مارے۔

جرمنی ماضی میں کئی مسلم تنظیموں پر پابندی لگا چکا ہے، جن میں 2021 میں کالعدم ہونے والی تنظیم “انصار” بھی شامل ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا