کراچی : غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے سعودی عرب سے کراچی آنے والے ایک مسافر میں منکی پاکس وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافر کی اسکریننگ کے دوران بخار اور جسم پر دانے دیکھے گئے، اور مسافر نے گزشتہ پانچ روز سے مسلسل بخار کی شکایت کی۔
سندھ حکومت نے مسافر کو منکی پاکس کی علامات کے پیش نظر انفیکشن ڈیزیز اسپتال نیپا منتقل کر دیا۔






