آئینی ترمیم وفاق کیلئے خطرہ ، بیرسٹر گوہر

0
371

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی سے خطاب میں حکومت کو خبردار کیا کہ 27ویں آئینی ترمیم وفاق کے لیے خطرہ ہے اور ترمیم کا حق صرف اُن اراکین کو حاصل ہے جو حقیقی عوامی مینڈیٹ کے ساتھ اسمبلی میں آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت چند نشستوں کے ساتھ اقتدار میں آئی اور اب صوبوں کے اختیارات میں مداخلت کی کوشش کر رہی ہے، جو پورے وفاق کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم متفقہ طور پر منظور ہوئی تھی جبکہ 26ویں اور 27ویں ترامیم میں سنگین خامیاں موجود ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ صوبے 11ویں این ایف سی ایوارڈ کے منتظر ہیں، جبکہ مہنگائی اور خسارہ عروج پر ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کے منتخب اراکین کو نوٹیفائی کیا جائے اور محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر تسلیم کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کو گندم کی ترسیل روکنے سے صوبے میں آٹے کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت تک نہیں دی جا رہی، جس پر ایوان کو صاف مؤقف دینا ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا