ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی امیدوار غزالہ ہاشمی نائب گورنر منتخب ہوگئیں۔ انہوں نے 12 لاکھ 72 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے حریف جان ریڈ نے 10 لاکھ 43 ہزار ووٹ لیے۔
غزالہ ہاشمی ورجینیا میں نائب گورنر منتخب ہونے والی پہلی مسلمان اور پہلی جنوبی ایشیائی نژاد امریکی ہیں۔ وہ تعلیم، ووٹنگ کے حقوق، جمہوریت کے تحفظ، تولیدی آزادی، اسلحے کے زور پر تشدد کی روک تھام اور ماحولیات جیسے امور پر سرگرم رہی ہیں۔
غزالہ ہاشمی بھارت کے شہر حیدرآباد میں پیدا ہوئیں اور کم عمری میں اپنے خاندان کے ساتھ امریکا منتقل ہوئیں، جہاں ان کی پرورش جارجیا کے ایک تعلیمی شہر میں ہوئی۔ انہوں نے سماجی انصاف اور شمولیتی اقدار کے لیے مختلف قانون سازی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔






