برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کی ایچ ایم پی ونزورتھ جیل سے غلطی سے رہا کیے گئے دو قیدیوں
ابراہیم قدور شریف (الجزائر کے شہری) اور
ولیم اسمتھ کی تلاش کے لیے پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔
ابراہیم کو 29 اکتوبر جبکہ ولیم اسمتھ کو 3 نومبر کو غلطی سے رہائی دے دی گئی۔
یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا ہے جب جنسی جرائم میں ملوث ہڈش کیباٹو کی غلط رہائی کو صرف پانچ روز ہوئے تھے۔
ان لگاتار غلطیوں پر وزیر انصاف ڈیوڈ لیمی شدید تنقید کی زد میں ہیں، حالانکہ انہوں نے حال ہی میں جیلوں میں اضافی سیکیورٹی چیکس نافذ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
پارلیمان میں کنزرویٹو پارٹی کے ارکان نے بھی وزیر انصاف پر سخت تنقید کی ہے۔






