پاک بھارت بورڈز میں سیز فائر ؟

0
304

دبئی میں آئی سی سی میٹنگز کا آغاز ہو گیا ہے، جہاں بورڈ ممبرز پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی کے خواہاں ہیں۔ اگرچہ یہ معاملہ ایجنڈے میں شامل نہیں، مگر توقع ہے کہ جمعہ کو بورڈ میٹنگ کے سائیڈ لائن پر اس پر گفتگو ہوگی۔

ایشیا کپ کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان تناؤ بڑھا، جس کی وجہ بھارتی بورڈ کی جانب سے اپنے کھلاڑیوں کو پاکستانی کرکٹرز سے مصافحہ نہ کرنے کی ہدایت بنی۔ باہمی میچز میں سیاسی اشارے اور تبصروں پر آئی سی سی نے حارث رؤف، سوریا کمار یادیو، جسپریت بُمراہ اور صاحبزادہ فرحان پر جرمانے بھی عائد کیے۔

ایشیا کپ ٹرافی کا تنازع بھی برقرار ہے۔ بھارت نے فائنل جیتنے کے باوجود ای سی سی کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کیا، جس کے بعد ٹرافی دوبارہ دبئی ہیڈ آفس بھجوا دی گئی۔ بعد ازاں دبئی میں خصوصی تقریب کے ذریعے ٹرافی دینے کی پیشکش بھی بھارت نے قبول نہیں کی۔

بورڈ ممبرز کے مطابق پاکستان اور بھارت کے بہتر تعلقات عالمی کرکٹ کے کمرشل مفاد کے لیے ضروری ہیں، اور کچھ ممبران کو امید ہے کہ آنے والی میٹنگز میں پیشرفت ممکن ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا