ٹرمپ میرے حقیقی والد ہیں، راکھی ساونت کا دعویٰ

0
707

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف رقاصہ راکھی ساونت نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کے حقیقی والد ہیں۔

راکھی ساونت نے بتایا کہ ان کی والدہ کے انتقال سے قبل ایک خط چھوڑا گیا تھا، جس میں لکھا تھا کہ “تمہارے اصلی والد ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔” اداکارہ کا کہنا ہے کہ والدہ کے انتقال کے بعد انہیں یہ بات معلوم ہوئی۔

راکھی ساونت اپنے بے باک تبصروں، بولڈ ڈریسنگ اور متنازع بیانات کی وجہ سے اکثر شہ سرخیوں کا حصہ بنتی رہتی ہیں۔

ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا، جہاں صارفین ان کے دعوے کو خبروں میں آنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا