میکسیکو کی صدر کیساتھ نازیبا حرکت کرنیوالا شخص گرفتار

0
307

میکسیکو سٹی میں صدر کلاڈیا شین بام کے ساتھ اس وقت ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جب ایک شخص نے ملاقات کے دوران انہیں ناپسندیدہ انداز میں چھونے اور گردن پر بوسہ دینے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری مداخلت کرتے ہوئے اس شخص کو حراست میں لے لیا۔

رپورٹس کے مطابق واقعہ صدارتی محل کے قریب اس وقت پیش آیا جب شین بام اپنے حامیوں سے مل رہی تھیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص صدر کے کندھے پر بازو رکھتا ہے، انہیں چھوتا ہے اور بوسہ دینے کی کوشش کرتا ہے۔ سیکیورٹی نے فوری طور پر اسے روک دیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق وہ شخص ممکنہ طور پر منشیات یا شراب کے اثر میں تھا۔ اس کے باوجود صدر شین بام نے تحمل کا مظاہرہ کیا، اس سے مہذب انداز میں گفتگو کی اور تصویر کھنچوانے پر رضامندی ظاہر کی۔

واقعے پر میکسیکن وزارتِ خواتین اور سرکاری حکام نے سخت ردِعمل دیا۔ وزیر ستلالی ہرنانڈیز نے کہا کہ یہ رویہ قابلِ مذمت ہے اور خواتین کی ذاتی جگہ میں مداخلت جیسے مردانہ رویّے ختم ہونا ضروری ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق میکسیکو میں خواتین کے خلاف ہراسانی کا مسئلہ سنگین ہے اور 15 سال سے زائد عمر کی تقریباً 70 فیصد خواتین اپنی زندگی میں کسی نہ کسی شکل میں جنسی ہراسانی کا سامنا کر چکی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا