وزیراعظم قانون کے سامنے جوابدہ ہے، استثنیٰ کی تجویز مسترد:شہباز شریف

0
495

اسلام آباد — وزیراعظم شہباز شریف نے 27ویں آئینی ترمیم میں وزیراعظم کو فوجداری مقدمات سے استثنیٰ دینے سے متعلق شق فوری واپس لینے کی ہدایت کر دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے بتایا کہ انہیں آذربائیجان سے واپسی پر علم ہوا کہ ان کی پارٹی کے چند سینیٹرز نے یہ ترمیمی شق سینیٹ میں پیش کی ہے، جو کابینہ سے منظور شدہ مسودے کا حصہ نہیں تھی۔

وزیراعظم نے سینیٹرز کے خلوص کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یہ تجویز فی الفور واپس لینے کی ہدایت کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ منتخب وزیراعظم لازمی طور پر قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہوتا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے فیصلے سے وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

بعد ازاں وزیراعظم کی ہدایت پر سینیٹر انوشہ رحمان نے استثنیٰ کی تجویز واپس لے لی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا