سری لنکن کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

0
316

اسلام آباد : سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کپتان چریتھ اسالنکا کی قیادت میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز کا آغاز ہوگا، جس میں پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ یہ ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا