دلہن کی کڑی شرائط پر دولہا عدالت پہنچ گیا

0
344

متحدہ عرب امارات کے الفجیرہ میں ایک نوجوان نے عدالت میں شکایت کی کہ اس کی منگیتر نے شادی کے لیے غیر معقول شرائط عائد کر دی ہیں، جنہیں وہ پورا کرنے کے قابل نہیں ہے۔

مدعی کا کہنا تھا کہ دلہن نے شادی سے چند دن قبل مطالبہ کیا کہ شادی فائیو اسٹار ہوٹل میں ہو، نئی گاڑی دی جائے اور مکان بدل کر اس کے نام کیا جائے، جبکہ مہر اور دیگر انتظامات پہلے ہی مکمل تھے۔

عدالت نے نوجوان کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے لیے کسی کو مجبور کرنا عدالت کا اختیار نہیں اور دلہن کی رضامندی کے بغیر نکاح نہیں ہو سکتا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا