بھارت کے مظفر نگر میں پولیس نے ہیلمٹ نہ پہننے اور موٹر سائیکل کی دستاویزات نہ رکھنے پر شہری انمول سنگھل کو حیران کن طور پر 20 لاکھ 74 ہزار روپے کا چالان بھیج دیا۔
انمول سنگھل کی موٹر سائیکل کی قیمت صرف 1 لاکھ روپے تھی، اور چالان کی غلطی ایک انسپکٹر کی جانب سے ہوئی جس نے موٹر وہیکلز ایکٹ کے سیکشن 207 اور 4000 کو ملا کر رقم بڑھا دی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ شہری کو صرف 4,000 روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا اور متعلقہ اہلکار کو سخت تنبیہ کی گئی ہے۔






