۔27 آئینی ترمیم پر وکلا ، ریٹائرڈ ججز کا چیف جسٹس کو خط

0
529

اسلام آباد: 27ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر سینئر وکلا اور ریٹائرڈ ججز نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا ہے جس میں سپریم کورٹ میں فل کورٹ میٹنگ بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط پر جسٹس (ر) مشیر عالم، مخدوم علی خان، منیر اے ملک، عابد زبیری، جسٹس (ر) ندیم اختر، اکرم شیخ، انور منصور، علی احمد کرد، خواجہ احمد حسین اور صلاح الدین احمد کے دستخط شامل ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کو آئینی ترمیم پر اپنا ردعمل اور ان پٹ دینے کا حق حاصل ہے۔ متن کے مطابق یہ خط غیر معمولی حالات میں لکھا گیا ہے کیونکہ سپریم کورٹ آج سب سے بڑے خطرے سے دوچار ہے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ماضی میں کوئی سول یا فوجی حکومت سپریم کورٹ کو اپنا ماتحت ادارہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوئی، اور اگر یہ پہلی کوشش ہے تو سپریم کورٹ کے لیے ضروری ہے کہ وہ ردعمل ظاہر کرے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا