دبئی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2026 کے لیے بھارت کے 5 شہروں کو فائنل کر لیا گیا ہے۔ ایونٹ 7 فروری سے 8 مارچ 2026 تک بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افتتاحی میچ اور فائنل دونوں احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ہوں گے، جبکہ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم کو ایک سیمی فائنل کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ اگر پاکستان اور بھارت کا سیمی فائنل ممکن ہوا تو اس کی میزبانی کولمبو کرے گا۔
بھارت میں منتخب مقامات میں ممبئی، دہلی، کولکتہ، احمد آباد اور چنئی شامل ہیں، جبکہ سری لنکا میں کولمبو، پالی کیلے اور دمبولا یا ہمبنٹوٹا میں سے ایک مقام فائنل کیا جائے گا۔






