نشانہ بازی فوجی تربیت کا بنیادی حصہ ہونا چاہیے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

0
390

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ نشانہ بازی میں مہارت کو فوجی تربیت کا بنیادی جزو رہنا چاہیے۔

45ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب جہلم میں ہوئی جس میں آرمی چیف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مقابلے میں پاک فوج، فضائیہ، بحریہ، سول آرمڈ فورسز اور صوبائی ٹیموں سمیت دو ہزار سے زائد شوٹرز نے حصہ لیا۔

پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی، جبکہ پنجاب رجمنٹ نے یونٹ فائرنگ پروفیشنسی میچ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سپاہی محمد عرفان ماسٹر ایٹ آرمز قرار پائے اور نائب صوبیدار عمر فاروق نے ہنڈرڈ رائفل ٹرافی جیت لی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شرکاء کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے ملٹری کالج جہلم کی سو سالہ تقریب میں بھی شرکت کی، سینٹینری یادگار اور میوزیم کا افتتاح کیا اور کالج کی شاندار خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا