مسلح افواج کا انٹرنل اسٹرکچر پیشہ ورانہ معاملہ ہے، اسے سیاسی نہ بنایا جائے: رانا ثناء اللہ

0
299

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مسلح افواج کے انٹرنل اسٹرکچر میں تبدیلی مکمل طور پر پیشہ ورانہ معاملہ ہے، اسے سیاسی تنازع نہیں بنایا جا سکتا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم آئین میں درج تمام پارلیمانی طریقہ کار کے تحت عمل میں لائی گئی ہے، اسے متنازع قرار دینا درست نہیں۔ ترمیم کا مسودہ ایوان میں پیش ہوا، متعلقہ کمیٹی کے سپرد کیا گیا، تین روز تک ہر شق پر تفصیلی غور کیا گیا، بعض نکات حذف کیے گئے اور ہر شق پر باقاعدہ ووٹنگ ہوئی۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ دو تہائی اکثریت سے منظور ہونے والی ترمیم پر اختلاف بے معنی ہے۔ اپوزیشن اگر اتفاق رائے چاہتی تو تجاویز لاتی لیکن انہوں نے پارلیمانی کمیٹیوں کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بارہا اپوزیشن کو میثاقِ پاکستان اور قومی مسائل پر مشاورت کی دعوت دی، پارلیمنٹ سے مذاکرات کی تین پیشکشیں بھی کی گئیں مگر ہر بار انکار کیا گیا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ عوامی اہمیت کے معاملات پر غور و فکر جاری ہے اور جیسے جیسے اتفاق رائے پیدا ہوگا مزید ترامیم بھی سامنے آ سکتی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا