لاہور میں ٹک ٹاکر سوزین خان کی ہیلووین پارٹی پر پولیس کا چھاپہ، 51 افراد گرفتار

0
303

لاہور کے علاقے گلبرگ میں ٹک ٹاکر سوزین خان کی جانب سے منعقد کی گئی ہیلووین پارٹی پر پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 51 لڑکوں اور لڑکیوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں شراب اور چرس برآمد کی گئی، جبکہ موقع پر موجود تمام افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ یہ تقریب غیر قانونی طور پر منعقد کی گئی تھی، اور شراب نوشی سمیت غیر اخلاقی سرگرمیوں کی اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

پولیس کے مطابق تقریب کی میزبان ٹک ٹاکر سوزین خان سمیت دیگر شریک افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی، جبکہ شور شرابے اور غیر اخلاقی حرکات کی شکایات موصول ہونے پر پولیس کو موقع پر پہنچ کر کارروائی کرنا پڑی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا