باغی شاعر جون ایلیا کی 23ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

0
1039

لاہور: اردو ادب کے ممتاز شاعر، ادیب اور دانشور جون ایلیا کی 23ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

جون ایلیا نثر اور نظم دونوں میں بے مثال اظہار کے مالک تھے۔ اپنے غیر روایتی انداز، بغاوت بھرے لہجے اور منفرد فکر کے باعث انہوں نے اردو شاعری میں اپنا ایک الگ مقام بنایا، جسے آج بھی نئی نسل خصوصی طور پر سراہتی ہے۔

14 دسمبر 1931 کو امروہہ (بھارت) میں پیدا ہونے والے جون ایلیا انگریزی، عربی اور فارسی پر مکمل عبور رکھتے تھے۔ ان کی مشہور کتابوں میں شاید، گویا، یعنی، گمان، لیکن سمیت کئی اہم تصانیف شامل ہیں۔

جون ایلیا کا پہلا شعری مجموعہ ’’شاید‘‘ 1991 میں شائع ہوا، جسے اردو ادب میں ایک نئی سمت دینے والی کتاب سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی میں پچاس ہزار سے زائد اشعار کہے اور ساٹھ سے زائد نایاب کتابوں کے تراجم کیے۔

جون ایلیا کو ہمیشہ یہ شکوہ رہا کہ شاعر کو زندگی میں وہ مقام نہیں دیا جاتا جس کا وہ مستحق ہوتا ہے۔ 8 نومبر 2002 کو وہ اس دنیا سے رخصت ہوئے، مگر ان کی شاعری آج بھی لاکھوں دلوں میں زندہ ہے۔

انہیں چاہنے والے آج بھی سخی حسن قبرستان میں ان کی قبر پر فاتحہ خوانی کے لیے جاتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا