اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے ختم کرنے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا

0
440
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو ختم کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا۔

ڈویژن بینچ نے جسٹس محسن اختر کیانی کے حکم کو معطل کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کیا۔
دو رکنی بینچ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ہے۔

عدالت نے 19 جون کے فیصلے کو صرف اس حد تک معطل کیا ہے جس میں سی ڈی اے کو ختم کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
یہ فیصلہ سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پر دیا گیا، جس کی مزید سماعت دسمبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جسٹس محسن اختر کیانی نے اپنے فیصلے میں سی ڈی اے کو ختم کرنے کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا