نیول چیف کا دورہ بنگلہ دیش، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

0
120

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا بنگلہ دیش کا سرکاری دورہ مکمل ہو گیا ہے، جس میں دونوں ممالک نے دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے چٹاگانگ بندرگاہ کا دورہ کیا اور نیول چیف نے بنگلہ دیش کے آرمی، نیوی اور ایئر چیف سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں باہمی پیشہ ورانہ امور اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور دونوں ممالک نے علاقائی امن و استحکام کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔

نیول چیف نے نیشنل ڈیفنس کالج ڈھاکا کا دورہ کیا اور صدر این ڈی سی و فیکلٹی سے ملاقات کی، جبکہ چٹاگانگ میں کمانڈر نیوی فلیٹ، کمانڈر چٹاگانگ اور ایریا سپرنٹنڈنٹ ڈوک یارڈ سے بھی ملاقاتیں کیں۔

ادھر، نیول چیف نے بنگلہ دیش نیول اکیڈمی کا دورہ کیا، تربیتی معیار کو سراہا اور تعلیمی و پیشہ ورانہ تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ پی این ایس سیف پر استقبالیہ میں اعلیٰ عسکری و سول شخصیات نے شرکت کی، جہاں بحرِ بنگال اور بحرِ ہند میں پرامن تعاون کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایڈمرل نوید اشرف کا یہ دورہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بحری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا سبب بنے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا