تیسرا استعفیٰ بھی آ گیا

0
411

اسلام آباد: لا اینڈ جسٹس کمیشن کے رکن اور سابق اٹارنی جنرل مخدوم علی خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

مخدوم علی خان نے استعفے میں لکھا کہ انہوں نے کمیشن کا رکن بننے کی دعوت قبول کی تھی، مگر 26ویں آئینی ترمیم کے بعد نوجوان وکلا کے چہروں پر مایوسی دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے تھے کہ مشاورت، حکمت عملی اور دلیل کے ذریعے قانون میں اصلاح ممکن ہے، مگر 27ویں آئینی ترمیم نے عدلیہ کی آزادی کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔

مخدوم علی خان نے مزید کہا کہ آزاد عدلیہ کے بغیر قانون کی اصلاح ممکن نہیں، اور موجودہ حالات میں کمیشن میں رہنا خود کے ساتھ فراڈ کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے اپنی عدم صلاحیت کا اعتراف کرتے ہوئے باضابطہ طور پر کمیشن کے رکن کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا