ٹرمپ نے آئندہ ہفتے سعودی ولی عہد سے ملاقات کی تصدیق کر دی

0
321

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ وہ آئندہ ہفتے سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات کریں گے۔

ائیر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات محض رسمی نہیں ہوگی بلکہ اس سے بڑھ کر ہوگی اور کئی اہم امور اس کا حصہ ہوں گے۔

ایک سوال کے جواب میں کہ کیا امریکا نے سعودی عرب کو ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے؟ امریکی صدر نے کہا کہ سعودی عرب بڑی تعداد میں ایف-35 سمیت متعدد جدید طیارے خریدنے کا خواہش مند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا دنیا کے بہترین لڑاکا طیارے اور میزائل بنانے والا ملک ہے۔

ابراہیمی معاہدوں سے متعلق سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ یہ معاملہ بھی ملاقات کا حصہ ہوگا اور امید ظاہر کی کہ سعودی عرب جلد اس معاہدے میں شامل ہو جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا