اسلام آباد میں صحافیوں پر حملوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ نامعلوم گاڑی سوار نے موٹر سائیکل پر سوار صحافی قاسم منیر اور صحافی تیمور کو ٹکر مار کر فرار ہو گیا۔ حادثے میں تیمور شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق چند روز قبل بھی صحافی قاسم منیر پر حملہ ہوا تھا جس میں وہ زخمی ہوئے تھے، تاہم آج ایک بار پھر انہیں اور ان کے ساتھی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ پے در پے حملوں نے وفاقی دارالحکومت میں صحافیوں کی سیکیورٹی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
صحافتی تنظیموں اور میڈیا برادری نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آزادیِ صحافت پر حملہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری کارروائی، ملزمان کی گرفتاری اور صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔





