ایف سی بلوچستان کے لیڈیز بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

0
477

کوئٹہ: فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کے 68ویں لیڈیز بیچ کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کوئٹہ میں منعقد ہوئی، جس میں 89 خواتین نے تربیت مکمل کرنے کے بعد فورس میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی۔

تقریب کے آغاز پر مہمانِ خصوصی کور کمانڈر بلوچستان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ تربیت مکمل کرنے والی خواتین کو بلوچستان اور پاکستان کا فخر قرار دیا گیا اور انہیں نوجوان خواتین کے لیے مثالی رول ماڈل قرار دیا گیا۔

مہمانِ خصوصی نے کامیاب لیڈی سولجرز اور ان کے اہلِ خانہ کو مبارکباد دی۔ پریڈ میں قبائلی عمائدین، سول سوسائٹی اور معزز شخصیات کی شرکت نے فورس اور عوام کے باہمی اعتماد کو مزید مضبوط کیا۔

تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والی لیڈی سولجرز کو خصوصی انعامات بھی دیے گئے۔ مقامی بلوچ خواتین کی شمولیت فورس میں خواتین کی بڑھتی ہوئی نمائندگی کا مظہر ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا