اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا کے کئی حصوں میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئی ہیں، جس سے شہریوں اور صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے۔
انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی کلاؤڈ فلیئر نے کہا ہے کہ مسئلے کو حل کرنے پر کام جاری ہے اور سروس ڈاؤن ہونے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ متاثرہ سروسز میں سوشل میڈیا سائٹس، اے آئی سروسز اور ایمازون ویب سروسز شامل ہیں۔
مزید برآں، انٹرنیٹ متاثر ہونے کی وجہ سے میسیجنگ ایپلی کیشنز، بشمول واٹس ایپ، سست روی کا شکار ہیں، اور صارفین نے پیغامات ڈاؤن لوڈ نہ ہونے کی شکایات بھی کی ہیں۔





